Advertisement

عازمین حج کی خدمات کے لیے وژن 2023 کے تحت روٹ ٹو مکہ منصوبہ شروع کیا گیا، سعودی سفیر

سعودی عرب کے سفیر نواب سعید المالکی نے کہا کہ عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے روٹ ٹو مکہ منصوبہ شروع کیا گیا۔

سعودی عرب کے سفیر نواب سعید المالکی نے سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کی بھرپور حمایت اور تعاون کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودئ سفیر نواب سعید المالکی نے تحریک دفاع حرمین شریفین کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر امت مسلمہ کے وسیع تر مفاد کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

اسلام آباد میں ہونے والی اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نواف سعید المالکی نے کہا کہ حجاج کرام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے کوئی کثر نہیں چھوڑی جائے گی۔

Advertisement

سعودی سفیر نے کہا کہ اس ضمن میں حجاج کرام کی خدم کے لیے روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ سعودی مملکت کا ویژن 2030 اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو سعودی سفیر نے سراہتے ہوئے کہ دونوں ممالک کے مابین ایک عظیم رشتہ ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے قائم و دائم ہے۔

اس کانفرنس میں تحریک دفاع حرمین شریفین کے سربراہ ڈاکٹر علی ابو تراب کا کہنا تھا کہ مشکل ترین حالات کے باوجود پاکستان کے مملکت کے ساتھ برادرانہ تعلقات غیر معمولی ہیں۔

اس کانفرنس میں ڈنمارک اور سویڈن میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف مذمتی قرار داد بھی پیش کی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔

تحریک دفاع حرمین شریفین کے تحت ہونے والی اس کانفرنس کے اختتام پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے مختلف مکتبہ فکر کے علمائے کرام نے سعودی عرب کی حکومت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

Advertisement

پاکستان کے علمائے کرام نے سعودی عرب کی امت مسلمہ کے قائدانہ کردار پر بھی شکریہ ادا کیا اور مملکت کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
دو ریاستی حل کانفرنس، فرانسیسی صدر کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version