فرانس کا قومی دن؛ پیرس میں آتش بازی کی فروخت، ترسیل اور استعمال پر پابندی عائد

فرانس کا قومی دن؛ پیرس میں آتش بازی کی فروخت، ترسیل اور استعمال پر پابندی عائد
پیرس: حکومت نے 14 جولائی فرانس کے قومی دن کے موقع پر آتش بازی کی فروخت، ترسیل اور استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔
فرانس کا قومی دن ہر سال 14 جولائی کو منایا جاتا ہے تاہم اس مرتبہ حکومت نے قومی دن کے موقع پر پیرس میں آتش بازی کی فروخت، ترسیل اور استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔
پابندی پچھلے ہفتے ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد عائد کی گئی ہے جب کہ یہ پابندی 15 جولائی تک برقرار رہے گی۔
حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 14 جولائی کی خوشیوں کے دوران امن عامہ کو متاثر ہونے سے روکنے کے لیے آتش بازی کی فروخت، ترسیل، نقل و حرکت اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
فرانس میں مظاہرین نے مظاہروں کے دوران آتش بازی کو بطور ہتھیار استعمال کیا تھا، اس پابندی کا اطلاق سرکاری اداروں پر نہیں ہوگا جو قومی دن کے موقع پر آتش بازی کا انتظام کرتے ہیں۔
فسادات سے پریشان فرانسیسی وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی دن کے موقع پر فرانسیسی عوام کی حفاظت کے لیے کڑے اقدامات کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ فرانس کی پولیس کے ہاتھوں نائیجیرین نژاد نوجوان کی ہلاکت کے بعد فرانس بھر میں پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے جس میں 3700 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا جن میں 1160 کم عمر نوجوان تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News