Advertisement

سمندری طوفان ٹائیفون تلیم جنوبی چین کے ساحل سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان ٹائیفون تلیم جنوبی چین کے ساحل سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان ٹائیفون تلیم جنوبی چین کے ساحل سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان ٹائیفون تلیم جنوبی چین اور ویتنام کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہونے کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان ٹائیفون تلیم کے پیش نظر تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار افراد اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان اس سال کا چوتھا طوفان ہے جو تقریباً 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ جنوبی ساحل سے ٹکرایا ہے۔

 تیز ہواؤں اور بارش کی وجہ سے سینکڑوں پروازیں اور ٹرینیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ طاقتور ہواؤں، طوفانی لہروں اور تیز بارشوں کی پیش کی گئی تھی جو گونگ ڈونگ سے ہینان صوبے تک جنوبی ساحلی پٹی کو متاثر کرے گی۔

ایجنسی نے اورنج الرٹ جاری کیا تھا جو چار درجے رنگوں والے نظام میں دوسرا سب سے بڑا انتباہ ہے، انتباہ میں کہا گیا تھا کہ طوفان کی شدت میں اضافہ ہونے کی توقع ہے اور وہ شدید ٹائفون میں تبدیل ہوجائے گا۔

Advertisement

ویتنامی حکام کے مطابق پیر کی دوپہر سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبوں کوانگ نین اور ہائی فون کے علاقوں سے تقریباً 30 افراد کو نکالنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

ویتنام کی ڈیزاسٹر رسپانس کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ طوفان حالیہ برسوں میں خلیج ٹنکن سے ٹکرانے والا سب سے بڑا طوفان ہوسکتا ہے۔

سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دور دراز کے جزیروں سے فوراً نکل جائیں جب کہ ایئر لائنز نے طوفان سے بچنے کے لیے خدمات کو دوبارہ ترتیب دیا ہے۔

فضائی آپریشن منسوخ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ جنوبی چین کے گوانگ ڈونگ صوبے کے یونفو شہر سے کم از کم 1 ہزار افراد کو نکالا گیا ہے۔

شہر کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا کہ دوپہر 2:00 بجے کے قریب ٹائفون تلیم ہانگ کانگ سے 280 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

ہانگ کانگ کی 5.2 ٹریلین امریکی ڈالر کی اسٹاک مارکیٹ میں تجارت منسوخ ہوگئی ہے جب کہ ایشیائی مالیاتی مرکز بھی تعطل کا شکار ہے۔

Advertisement

ہانگ کانگ آبزرویٹری نے طوفان کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں ممکنہ سیلاب سے خبردار کیا ہے اور فیریز سمیت شہر میں زیادہ تر بس سروسز معطل کر دی گئی ہیں۔

Advertisement

ہانگ کانگ ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 1 ہزار سے زائد مسافر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر سے متاثر ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version