Advertisement

اسلامی سال کے آخری نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے لاکھوں افراد کی حرمین شریفین آمد

اسلامی سال کے آخری نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے لاکھوں افراد کی حرمین شریفین آمد

اسلامی سال کے آخری نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے لاکھوں افراد کی حرمین شریفین آمد

مکہ مکرمہ: اسلامی سال 1444 ہجری کے آخری نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے لاکھوں افراد حرمین شریفین پہنچ گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی سال 1444ہجری کے آخری جمعہ میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ  میں حجاج سمیت لاکھوں فرزندان توحید نے نماز جمعہ ادا کی ہے۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے ترجمان ھانی حیدر کا بیان میں کہنا ہے کہ 1444 ہجری کے آخری جمعہ کے لیے سیکورٹی سمیت  خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ آنے جانے کے دروازے نمازیوں کے لیے کھول دیے گئے تھے اور الیکٹرانک زینوں سے نمازیوں کو مختلف منزلوں تک پہنچانے کے لیے انتظام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر مسجد الحرام کی تمام منزلیں نمازیوں سے بھر گئی تھیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نمازیوں کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لیے 11 اسمارٹ روبوٹس نے جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کیا جب کہ موسم خوشگوار رکھنے کے لیے پانی کی پھوار کا بھی بندوبست کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version