Advertisement

توہین قرآن پر کویت کا سویڈن کو کرارا جواب

توہین قرآن پر کویت کا سویڈن کو کرارا جواب

توہین قرآن پر کویت کا سویڈن کو کرارا جواب

کویت نے توہین قرآن پر سویڈن کو جواب دینے کے لیے قرآن کریم کی سوئیڈش زبان میں 1 لاکھ کاپیاں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت نے سوئیڈش زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ شائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمہ قرآن کے ایک لاکھ نسخے شائع کیے جائیں گے جب کہ تمام نسخے سویڈن میں تقسیم کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق صحیح اسلامی عقیدے کی رواداری کو فروغ دینے کے لیے سویڈن کے اندر سویڈش زبان میں نوبل قرآن کے 1 لاکھ نسخے چھاپے اور تقسیم کیے جائیں۔

یہ اقدام کویت کے وزیراعظم شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کی ہدایت پر کیا جائے گا جب کہ کویت کے وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر یہ کاپیاں مملکت سویڈن میں تقسیم کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے کویت کا کہنا ہے کہ یہ کاپیاں اسلامی اصولوں، اقدار کو پھیلانے اور تمام افراد کے درمیان مثبت بقائے باہمی کو فروغ دینے کے مقصد سے تقسیم کی جائیں گی۔ محبت، رواداری اور امن کو فروغ دینے پر زور دیا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ سوئیڈن میں پناہ گزین 37 سالہ عراقی نژاد ملعون شخص سلوان مومیکا نے 28 جون کو اسٹاک ہوم میں ایک مسجد کے باہر قرآن پاک نذر آتش کرنے کی مذموم کوشش کی تھی۔

Advertisement

اس واقعہ کے بعد دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا گیا جب کہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں شدید احتجاج بھی ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version