اسرائیلی فوج کی بربریت سے دو فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوج کی بربریت سے دو فلسطینی نوجوان شہید
اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں ایک کی شناخت محمد فواد عطا البید کے نام سے کی گئی اور اس کی عمر 17 سال تھی۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ محمد فواد کو راملہ کے پڑوسی گاؤں ام صفا میں بدامنی کے دوران سر پر گولی ماری گئی۔
دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے کی نابلس گورنری میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/07/900674/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/07/900674/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

