Advertisement

یونان میں آتشزدگی، 300 سے زائد پاکستانیوں کی جان کو خطرہ

یونان میں آتشزدگی، 300 سے زائد پاکستانیوں کی جان کو خطرہ

یونان میں آتشزدگی، 300 سے زائد پاکستانیوں کی جان کو خطرہ

یونان میں لگنے والی آگ نے دارالحکومت ایتھنز کو بھی گھیر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایتھنز کے نواحی علاقے منیدی میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق منیدی میں مہاجرین کے کیمپ واقع ہے جس میں 700 سے زائد مہاجرین کو رکھا گیا تھا جب کہ آگ کیمپ کی نزدیک پہنچ گئی ہے۔

آگ پھیلنے کے بعد مہاجرین کو مالاکاسا کیمپ میں منتقل کردیا گیا ہے، ان قیدیوں میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے جب کہ قیدی مہاجرین میں 300 سے زائد پاکستانی ہیں۔

واضح رہے کہ یونان میں اس وقت چار لاکھ کنال سے زائد جنگلات پر آگ لگی ہوئی ہے۔

فائر بریگیڈ کے چیف کا کہنا ہے کہ ان کی 32 سالہ سروس میں انہوں نے اتنی زیادہ آگ نہیں دیکھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ یونان کے جنگلات میں لگنے والی آگ میں 18 تارکین وطن جل کر ہلاک ہوگئے ہیں، ان افراد کی لاشیں یونان سے متصل ترکیہ کی سرحد پر ملی ہیں۔

Advertisement

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ یونان کے جنگلات میں لگی آگ کو آج پانچواں دن ہے جس کو بجھانے کے لیے 4 جہاز، 3 ہیلی کاپٹر اور 200 سے زائد فائٹر مصروف ہیں۔

تمام تر کوششوں کے باجود بھی حکام آگ کو بجانے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں جب کہ آگ مسلسل پھیلتی ہی جارہی ہے۔

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/08/236040/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/08/236040/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version