امریکہ نے 21 بھارتی طلبہ کو جعلی ویزوں کی وجہ سے ڈی پورٹ کردیا

امریکہ نے 21 بھارتی طلبہ کو جعلی ویزوں کی وجہ سے ڈی پورٹ کردیا
امریکہ نے 21 بھارتی طلبہ کو جعلی ویزوں کی وجہ سے ڈی پورٹ کر دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے کارروائیاں اٹلانٹا، شکاگو اور سان فرانسسکو ائیرپورٹس پر کی گئیں۔ ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں سے زیادہ کا تعلق آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے ہے۔
امریکی امیگریشن حکام نے ڈی پورٹ کیے گئے افراد پر پانچ سال کے لیے امریکہ داخلے پر پابندی بھی لگا دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ کیے گئے افراد جعلی ویزوں اور یونیورسٹیوں کے ایڈمیشن لیٹر کی آڑ میں امریکہ میں داخل ہونا چاہتے تھے۔ ڈی پورٹ کیے گئے افراد سے امیگریشن حکام نے طویل تفتیش کی، موبائل فون اور واٹس ایپ ریکارڈ بھی جانچا گیا۔
بڑی تعداد میں جعلی ویزوں اور کاغذات کے پکڑے جانے پر بھارت کو عالمی سطح پر شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔
اس سے قبل 2018 میں امریکہ نے 129 اور 2019 میں کینیڈا نے 150 بھارتی طلبہ کو جعلی ویزوں کی وجہ سے ڈی پورٹ کر دیا تھا۔
2019 میں امریکہ نے 130 بھارتی شہریوں کو جعلی ویزے کی وجہ سے گرفتار کرکے سزا سنائی تھی۔2022 اور 2023 میں کینیڈا نے 700 بھارتی طلبہ کو جعلی ایڈمیشن لیٹروں کی وجہ سے ڈی پورٹ کر دیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/08/335547/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/08/335547/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

