Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی یوم آزادی کے پوسٹر چسپاں

مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی یوم آزادی کے پوسٹر چسپاں

مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی یوم آزادی کے پوسٹر چسپاں

پاکستان کی یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جس میں پاکستانی عوام اور حکومت کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی گئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بھارتی تعداد میں تعیناتی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کے باوجود سری نگر سمیت دیگر علاقوں میں پاکستان کی یوم آزادی کے پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں۔

پوسٹروں میں مقبوضہ کشمیر کی عوام کی جانب سے پاکستانی حکومت اور عوام کو پاکستان کی 76 ویں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ تنازعہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے اورپاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کا علمبردار ہے۔

پوسٹروں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تنازعہ کشمیر کو جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔

پوسٹروں میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اللہ تعالی کا ایک قیمتی تحفہ ہے، کشمیری اپنے آپ کو اس ملک کا حصہ سمجھتے ہیں اور جموں و کشمیر کو بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزاد کرانے اور پاکستان کے ساتھ اس کاالحاق کرانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

Advertisement

جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ نے پاکستانی پرچم کے ساتھ پوسٹر ستونوں، بجلی کے کھمبوں اور دیواروں پر چسپاں کیے گئے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ پوسٹروں میں کشمیری مزاحمتی رہنماؤں مسرت عالم بٹ، میر واعظ عمر فاروق، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان، مشتاق الاسلام اور دیگر نظر بند رہنماؤں کی تصاویر موجود ہیں۔

علاوہ ازیں پوسٹروں میں قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر موجود ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/08/443220/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/08/443220/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version