Advertisement

سی پیک کے 10 برس مکمل؛ چینی صدر کا اہم اعلان

سی پیک کے 10 برس مکمل؛ چینی صدر کا اہم اعلان

سی پیک کے 10 برس مکمل؛ چینی صدر کا اہم اعلان

سی پیک کو 10 برس مکمل ہونے پر چینی صدر شی جن پنگ نے تقریب کے نام تہنیتی پیغام میں اہم اعلان کردیا ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے سی پیک کو 10 برس مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب کے نام تہنیتی پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مستقبل میں چین پاکستان کے ساتھ مل کر اعلیٰ معیاری، پائیدار اور عوام دوست اہداف پر قائم رہتے ہوئے منصوبہ بندی اور انتظامات کو بہتر بنانے اور تعاون کو توسیع دینے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کے اعلیٰ معیار کے ساتھ مشترکہ تعمیر کے شعبے میں ایک مثالی منصوبہ بنایا جائے گا، چین پاک اقتصادی راہداری بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کا اہم ترین اولین منصوبہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں سی پیک کے افتتاح سے لے کر اب تک دونوں ممالک مشترکہ مشاورت، مشترکہ تعمیر اور مشترکہ شیئرنگ کے اصولوں کے مطابق سی پیک منصوبوں کی تعمیر کو آگے بڑھا رہے ہیں اور متعدد ابتدائی ثمرات حاصل کئے گئے ہیں۔

چین ہمیشہ ثابت قدمی سے پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا

Advertisement

چینی صدر نے کہا کہ بین الاقوامی صورت حال میں کتنی ہی تبدیلیاں رونما کیوں نہ ہوں لیکن چین ہمیشہ ثابت قدمی سے پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا اور آہنی دوستی کو فروغ دیتے ہوئے ترقی اور سلامتی کو بہتر انداز میں مربوط کرے گا۔

شی جن پنگ کہتے ہیں خطے میں باہمی رابطے اور انضمام کے عمل کے لیے اچھی بنیاد ڈالی گئی ہے جب کہ پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے درمیان چار موسموں کی دوستی کا جیتا جاگتا ثبوت بن گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بہتر معیار کے ساتھ وسیع تر پیمانے پر مزید گہرا تعاون کرتے ہوئے چین پاک آل ویدر اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کو نئی بلندی تک پہنچائیں گے اور خطے میں امن و خوشحالی کے لیے مزید خدمات سرانجام دیں گے۔

واضح رہے کہ 31 جولائی 2023 کو سی پیک کے آغاز کو 10 سال مکمل ہوگئے ہیں جب کہ اس موقع پر سالگرہ کی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔

شہباز شریف کی چینی نائب وزیر اعظم سے ملاقات

Advertisement

اس سے قبل چین کے نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ وفد کے ہمراہ وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تھے، جہاں وزیر اعظم شریف اور وفاقی وزراء نے ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔

وزیراعظم نے وفاقی وزراء کا معزز مہمانوں سے فرداً فرداً تعارف کروایا، بعد ازاں چین کے نائب وزیر اعظم نے شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور منصوبے کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے اتفاق کیا گیا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں کی طے شدہ فریم ورک میں تکمیل پر توجہ دی جائے گی۔

Advertisement

دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔

سی پیک کے حوالے سے پاکستان اور چین کے درمیان جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر احسن اقبال اور وائس چیئرمین این ڈی آر سی نے دستخط کیے۔

پاکستان سے چین کو خشک مرچوں کی برآمد کے حوالے سے فائیٹو سینٹری ضروریات پر پروٹوکول پر دستخط بھی کیے گئے۔

تقریب میں شاہراہ قراقرم کی ری الائنمنٹ منصوبے کے دوسرے مرحلے کی فیزیبلٹی اسٹڈی کے لیے این ایچ اے اور چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔

Advertisement

اس موقع پر آگاہ کیا گیا کہ ایم ایل ون منصوبے کے فروغ کے لیے پہلے ہی سفارتی چینلز کے ذریعے ایم او یو پر دستخط کیے جا چکے ہیں۔

شہباز شریف کا خطاب

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور منصوبے پر 10 سال قبل سابق وزیراعظم نواز شریف اور صدر شی جن پن نے دستخط کیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 سال کے عرصے میں پاور، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں چین کی جانب سے 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم سی پیک کے دوسرے مرحلےمیں داخل ہوچکے ہیں، دوسرے مرحلے میں ایگری کلچر اور آئی ٹی شامل ہے۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/08/587140/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/08/587140/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version