Advertisement

مودی سرکار کے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے

مودی

مودی سرکار کے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے

مودی سرکار   نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے  کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے شروع کردیے۔

تفصیلات کے مطابق  دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلوانے والے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا پر عیاں  ہوگیا۔

مقبوضہ کشمیر کا58 فیصد رقبہ لداخ،26فیصد جموں اور16 فیصد وادی کشمیر پر مشتمل ہے۔ مودی سرکار کشمیر کے مسلم تشخص کو مسخ کرنے  کے لیے ہر حربے کا استعمال کر رہی ہے۔

آرٹیکل 370 اور35 اے  کی غیر آئینی تنسیخ جنیوا کنونشن 4 کے آرٹیکل 49 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مردم شماری کمیشن نے اکثریتی علاقوں کی نشستیں 83سے بڑھا کر 90کر دیں جبکہ مسلم اکثریتی علاقوں کی نشستوں میں صرف ایک کا اضافہ کیا گیا۔

Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں 56 ہزار ایکڑ اراضی بھی  بھارتی فوج نے ناجائز طور پر قبضے میں لے رکھی ہے۔

نئے ڈومیسائل قوانین کے تحت 50 لاکھ سے زائد ہندؤں کو کشمیر کا ڈومیسائل بھی دے دیا گیا ہے۔ مودی سرکار 5 لاکھ پنڈتوں کے لیے اسرائیل کی طرز پر کالونیاں بھی بنا نے جا رہی ہے۔

مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں ہندو اکثریت پر مشتمل ایک نیاڈویژن بنانے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں کشتوار، انتناگ اور کُلگم کے اضلاع شامل  ہوں گے۔

جموں اینڈ کشمیر لینگوج بل، کنٹرول آف بلڈنگ آپریشن ایکٹ، جموں و کشمیر ڈویلپمنٹ ایکٹ اور فارسٹ رائٹس ایکٹ میں تبدیلیوں سے مقبوضہ کشمیر کو مسلم اکثریت سے ہندو اکثریت علاقے میں بدلنے کا گھناؤنا منصوبہ آخری مراحل میں ہے۔

مودی سرکار کے ان تمام تر اقدامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرناہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version