Advertisement

سویڈن میں شدید بارشیں، نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ

سویڈن

سویڈن میں شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  سویڈن میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشیں جاری ہیں۔

ناروے کے محکمہ موسمیات نے خراب موسم کو ’ہانس طوفان‘ کا نام دے دیا۔

متعدد فلائٹس اور بحری جہاز کے سفر ملتوی، اسٹاک ہوم میں لینڈ  ہونے والی فلائٹ کا رخ اوسلو کی طرف موڑ دیا گیا۔

کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ ابھی   مزید بارشوں کا امکان ہے۔

Advertisement

اتوار کی شام طوفان ہانس سویڈن میں داخل ہوا  اور رات بھر ہونے والی طوفانی بارش اور گرج چمک کے باعث نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی بلکہ  متعدد فلائٹس اور بحری جہاز کے سفر  بھی ملتوی ہوگئے۔

سویڈن کے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ 66 ملی میٹر بار ش ریکارڈ کی گئی   جو کہ عام طور پر پورے مہینے میں ہونے والی بارش کے برابر ہے جبکہ کم وقت میں 25 ہزار سے زائد بار بجلی چمکنے کا ریکارڈ قائم ہوا۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کا یہ سلسلہ منگل کی شام تک جاری رہے گا۔  خدشہ ہے کہ نشیبی علاقے زیرآب آسکتےہیں۔

 محکمہ موسمیات کی جانب سے ٹریفک میں احتیاط برتنے اور غیر ضروری گھروں سے  نہ نکلنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/08/814425/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/08/814425/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version