Advertisement

امریکہ؛ آگ بجھانے والے ہیلی کاپٹروں میں تصادم، 3 افراد ہلاک

امریکہ؛ آگ بجھانے والے ہیلی کاپٹروں میں تصادم، 3 افراد ہلاک

امریکہ؛ آگ بجھانے والے ہیلی کاپٹروں میں تصادم، 3 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جنگل کی آگ کو بجھانے والے ہیلی کاپٹروں میں تصادم ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے جنگل میں لگی آگ کو بجھانے والا ہیلی کاپٹر دوسرے ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر جنگل میں لگی آگ کو بجھارہا تھا کہ دوسرے ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر ایک پہاڑی پر گر کر تباہ ہوگیا جب کہ دوسرا ہیلی کاپٹر بحفاظت لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

کیل فائر سدرن ریجن کے سربراہ ڈیوڈ فلچر نے میڈیا کو بتایا کہ اتوار کی شام لاس اینجلس سے 85 میل (137 کلو میٹر) مشرق میں واقع قصبے کابازون میں بھڑکنے والی آگ سے لڑنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کو روانہ کیا گیا تھا جو درمیان میں ہی ہوا میں ٹکرا گئے۔

انہوں نے بتایا کہ بدقسمتی سے ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تینوں ارکان ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والے والوں میں کیل فائر ڈویژن کے چیف، کیل فائر کے فائر کیپٹن اور پائلٹ شامل تھے۔

انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’ہم نے تین عظیم افراد کو کھودیا ہے‘‘۔

Advertisement

حکام کے مطابق کیبازون میں لگنے والی آگ 1.2 ہیکٹرز تک پھیل چکی ہے جب کہ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/08/862322/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/08/862322/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version