مودی کی یونان آمد کے موقع پر ہر قسم کے احتجاج پہ پابندی

مودی کی یونان آمد کے موقع پر ہر قسم کے احتجاج پہ پابندی
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی یونان آمد کے موقع پہ یونانی حکومت نے ہر قسم کے احتجاج پہ پابندی لگادی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آج ایک روزہ دورے پر یونان پہنچ رہے ہیں۔
اس موقع پہ یونانی حکومت نے سکھوں اور کشمیریوں کو احتجاج کی اجازت دی تھی۔
بھارتی وزیر اعظم آج یونانی پارلیمنٹ کے سامنے شہدا کی یاد گار پہ پھول چڑھائیں گے۔
اس دورے میں بھارت کے ٹاپ کاروباری افراد بھی مودی کے ساتھ ہوں گے۔ وہ یونان کے ساتھ مختلف معاہدے کریں گے جن کی نوعیت ابھی سامنے نہیں آئی۔
اندرا گاندھی کے بعد کسی بھی بھارتی وزیر اعظم کا یہ یونان کا پہلا دورہ ہے۔
بھارت، قبرص، ترکی اور یونان کے معاملے میں یونان کی حمایت کرے گا اور اسی طرح یونان بھی کشمیر کے معاملے پہ عالمی سطح پہ بھارت کا ساتھ دے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/08/882089/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/08/882089/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

