سویڈن وزیر اعظم نے ’قرآن پاک کی بے حرمتی‘ کے خلاف قانون بنانے سے انکار کردیا

سویڈن وزیر اعظم نے ’قرآن پاک کی بے حرمتی‘ کے خلاف قانون بنانے سے انکار کردیا
سویڈن کے وزیر اعظم نے واضح کردیا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف نہ تو کوئی قانون سازی کی جارہی ہے اور نہ ہی کسی قانون میں ترمیم ہوگی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ سویڈن کے وزیر اعظم نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی کی جس میں انہوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف قانون بنانے سے صاف انکار کردیا ہے۔
سویڈن کے وزیرِاعظم نے کہا قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف نہ تو کوئی قانون سازی کی جارہی ہے اور نہ ہی کسی قانون میں ترمیم ہوگی تاہم ہم سویڈن کے شہریوں کی حفاظت کے لیے سخت سیکیورٹی کے اقدامات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بارڈر کنڑول اور سویڈن میں غیر ضروری آنے پر پابندی جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا سلسلہ نہ رک سکا
واضح رہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد سویڈن میں خوف اور بے یقینی کی صورت حال تشویشن ناک حد تک بڑھ گئی ہے۔
مسلم دنیا میں سویڈن کےخلافت احتجاج اور سویڈن کی مصنوعات کے بائیکاٹ کے بعد بننے والی ابتر صورتحال پر متعدد سیاستدانوں، تجزیہ نگاروں اور مفکروں کا کہنا ہے کہ سویڈن تقریبا 80 سال بعد دوسری جنگِ عظیم جیسے مسائل کا شکار ہوگیا ہے۔
ان تمام صورت حال کے پیشِ نظر سویڈن کے وزیرِاعظم نے قرآن کرائسس کے نام سے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی جس میں حکومت اس بات پر اٹل رہی کہ وہ قوانین میں کوئی تبدیل نہیں کررہے بلکہ سویڈن میں حفاظتی اقدامات سخت کررہے ہیں۔
پریس کانفرنس میں حکومت کا مختصر پیغام میں کہنا تھا کہ سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے باعث حکومت داخلی سرحدی کنٹرول کو مضبوط کرنا چاہتی ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ بارڈر کنٹرول کا فیصلہ جمعرات کو کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: توہین قرآن، مسلم اُمہ کا شدید احتجاج رنگ لے آیا، سویڈن اور ڈنمارک قانون سازی پر تیار
وزیر انصاف کا کہنا تھا کہ داخلی سرحدی کنٹرول ایسے مسافروں کے لیے کیا جارہا ہے جو ہماری سلامتی کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس آرڈیننس کا جائزہ لے رہی ہے کہ عوامی اجتماعات اور احتجاج کی اجازت کس کو دی جائے اور کس کو نہیں جب کہ حکومت نسل پرستی کے خلاف اشتعال انگیزی کے قانون میں تبدیلی نہیں کرنا چاہتی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/08/916799/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/08/916799/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News