Advertisement

بھارتی ساختہ کھانسی کے شربت میں زہریلے مادوں کی موجودگی، الرٹ جاری

بھارتی ساختہ کھانسی کے شربت میں زہریلے مادوں کی موجودگی، الرٹ جاری

بھارتی ساختہ کھانسی کے شربت میں زہریلے مادوں کی موجودگی، الرٹ جاری

عالمی ادارہ صحت نے بھارتی ساختہ کھانسی کے شربت میں زہریلے مادوں کی موجودگی کے بعد الرٹ جاری کردیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے عراق میں فروخت ہونے والے بھارت کے تیار کردہ کھانسی کے مضر صحت شربت “کولڈ آؤٹ” کے بارے میں عالمی الرٹ جاری کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شربت میں زہریلے مادوں کی موجودگی کی وجہ سے الرٹ جاری کیا گیا ہے جب کہ شربت کو جب کہ شربت غیر معیاری ہونے کی وجہ سے انسانوں کے لیے غیر محفوظ بھی قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس شربت کے استعمال سے خاص طور پر بچوں پرسنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں اور موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے گزشتہ 10 ماہ کے دوران بھارتی دوا ساز کمپنیوں کے خلاف جاری کیا جانے والا یہ پانچواں الرٹ ہے۔

Advertisement

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ فورٹس لیبارٹریز انڈیا نے کھانسی کے اس شربت کو ڈیبی لائف فارما کے لیے تیار کیا تھا اور اس میں کافی مقدار میں زہریلے اجزاء پائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عراق کو بھجوائے گئے گھانسی کے اس شربت میں ڈائیتھیلین گلائکول کی مقدار 0.25 فیصد اور ایتھیلین گلائکول کی مقدار 2.1 فیصد تھی جوکہ عالمی ادارہ صحت کی مقرر کردہ 0.10 فیصد کی حد سے کہیں زیاد ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/08/944619/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/08/944619/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version