کشمیر کا مسئلہ خطے کے امن کو درپیش اہم چیلنجز میں سےایک ہے، سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ خطے کے امن کو درپیش اہم چیلنجز میں سےایک ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں سیشن کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ خطے کے امن کو درپیش اہم چیلنجز میں سےایک ہے۔
او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ سعودی عرب اسلامی تشخص اور اپنے وقار کے تحفظ کے لیے کوشاں مسلم اقوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب شورش زدہ علاقوں میں متاثرہ اقوام کی مدد پر کمر بستہ ہے، متاثرہ اقوام میں جموں و کشمیر کے باشندے شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو اس کا اثر خطے میں عدم استحکام میں اضافے کا باعث بنے گا۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب یہ کام مسلم اقوام کی حمایت سے متعلق اپنے غیر متزلزل موقف کی بنیاد پر کر رہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/09/242357/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/09/242357/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

