دبئی؛ دنیا کی پہلی زیر آب مسجد کی تعمیر کا آغاز

دبئی میں دنیا کی پہلی زیر آب مسجد کی تعمیرکا آغاز ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی زیر آب مسجد تین منزلوں پر مشتمل ہوگی۔
مسجد کی پہلی منزل مکمل طور پر زیرآب ہوگی جس میں نماز کے لیے جگہ مخصوص ہوگی۔ دوسری منزل پر کانفرنس ہال جبکہ تیسری منزل پر اسلامی فنون کی نمائش اور قرآن سینٹر قائم کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق زیر آب مسجد میں 50 سے 75 افراد نماز ادا کرسکیں گے اور اس کی تعمیر پر 55 ملین درہم لاگت آئے گی۔ مسجد کی تعمیر آئندہ برس تک مکمل ہوجائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/09/266041/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/09/266041/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

