بھارتی ریاست راجستھان میں ٹریفک حادثہ، 11 افراد ہلاک

بھارتی ریاست راجستھان میں ٹریفک حادثہ، 11 افراد ہلاک
بھارتی ریاست راجستھان میں ٹریفک حادثے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں ٹرک بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔
فلائی اوور پر ایندھن ختم ہونے کے بعد بس رُکی ہوئی تھی، اسی دوران پیچھے سے آنے والا ٹرک اس سے ٹکرا گیا۔
پولیس حکام کاکہنا ہے کہ حادثے میں 5 مرد اور 6 خواتین کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔
حادثے کے وقت کچھ مسافر بس میں موجود تھے جبکہ کچھ باہر کھڑے ہوئے تھے۔
پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/09/341454/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/09/341454/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News