Advertisement

سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ ہے، کینیڈین وزیر اعظم

کینیڈین وزیر اعظم

سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ ہے، کینیڈین وزیر اعظم

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

بین الاقوامی خبرر ساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے حوالے  سے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو  نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی سے حالیہ ملاقات میں براہ راست معاملہ اٹھایا ہے ۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈین شہری کے قتل میں کسی دوسری حکومت کا ملوث ہونا ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی ہے جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

یاد رہے کہ جون 2023 میں خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ کو کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک بازار میں قتل کر دیا گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو  بھارت آئے تھے جہاں  نریندر مودی کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسندوں کی بڑھتی مقبولیت اور بھارتی سفارتکاروں کے خلاف تشدد کو ہوا دینے جیسے واقعات پر ان سے نالاں نظر آئے۔

Advertisement

درحقیقت سکھ علیحدگی پسند تحریک کی وجہ سے  بھارت اور کینیڈا کے مابین تعلقات خراب رہے ہیں۔

اس واقعے کے بعد  بھارت نے اپنے ملک میں تعینات کینیڈا کے سفیر کو طلب کر کے اُن کے ملک میں خالصتان کے حامی افراد اور تنظیموں کی سرگرمیوں پر شدید اعتراض کیا تھا۔

خالصتان کے حامیوں نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف ٹورنٹو، لندن، میلبرن اور سان فرانسسکو سمیت دنیا کے کئی شہروں میں مظاہرے کیے تھے۔

ہردیپ سنگھ سے پہلے پرمجیت سنگھ پنجواڑ کو مئی 2023 میں پاکستان کے شہر لاہور میں قتل کر دیا گیا تھا۔

جون 2023 میں برطانیہ میں مقیم خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ اوتار سنگھ کھنڈا کی پراسرار حالات میں موت ہو گئی تھی۔

بھارت میں سکھوں کی آبادی دو فیصد ہے اور کچھ سکھ علیحدگی پسند سکھوں کے لیے ایک علیحدہ ملک ’خالصتان‘ بنانے کا مطالبہ کرتے آئے ہیں۔

Advertisement

بھارت کا الزام ہے کہ ٹروڈو حکومت کینیڈا میں سرگرم سکھ علیحدگی پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے میں ناکام رہی ہے۔

کینیڈا میں خالصتان کی حامی تحریک اتنی زور و شور سے چل رہی ہے کہ سکھوں کے لیے الگ ملک خالصتان کے حوالے سے ریفرنڈم بھی کرایا جا چکا ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا ہمیشہ آزادی اظہار اور پُرامن مظاہروں کا تحفظ کرے گا۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ان معاملات کو ہوا دے کر  بھارت کینیڈا کی ملکی سیاست میں مداخلت کا مرتکب ہو رہا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/09/385935/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/09/385935/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version