بڑی گرفتاری ہوگئی

آذربائیجان نے نگورنو کاراباخ کے سابق وزیر روبن وردانیان کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر روبن وردانیان کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ سرحد پار کر کے آرمینیا جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
روبن وردانیان نے فروری 2023 میں برطرفی سے قبل ناگورنو کاراباخ جمہوریہ کے وزیر مملکت کے طور پر خدمات انجام دیں۔
انہوں نے 2022 میں خود ساختہ نگورنو کاراباخ جمہوریہ میں منتقل ہونے سے پہلے روس میں سرمایہ کاری کی تھی، جہاں انہوں نے وزیر مملکت کا کردار ادا کیا۔
ان کی گرفتاری نے تشویش پیدا کردی ہے، خاص طور پر آرمینیائی باشندوں میں، کیونکہ خطے میں کشیدگی جاری ہے۔
سابق وزیر کی اہلیہ ویرونیکا زونابند نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں شوہر کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آذربائیجان کے حکام نے سرحد پر اس وقت گرفتار کیا جب ہزاروں وہ آرمینیائی جاری تنازع سے فرار ہو رہے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/09/460807/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/09/460807/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

