مراکش میں خوفناک زلزلے سے 820 افراد جاں بحق

مراکش میں خوفناک زلزلے سے 820 افراد جاں بحق
مراکش میں خوفناک زلزلے سے 820 افراد جاں بحق اور 672 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکش میں خوفناک زلزلے سے قیامت صغریٰ برپا ہو گئی۔ قدرتی آفت میں 820 افراد جاں بحق اور 672 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 205 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
مراکش میں تباہ کن زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، جس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے۔
زلزلے کی شدت سے تاریخی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مراکش کے پہاڑی علاقے اٹلس میں آیا، جس کا مرکز مراکش کے جنوب مغرب میں 75 کلومیٹر دور تھا۔
زلزلے کی زیر زمین گہرائی 18.5 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے بعد آفٹرشاکس کاسلسلہ تاحال جاری ہے۔
زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/09/608953/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/09/608953/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

