Advertisement

امریکہ نے بھی کینیڈا کے ساتھ تنازعہ پر بھارت کو سرخ جھنڈی دکھا دی

امریکہ

امریکہ نے بھی کینیڈا کے ساتھ تنازعہ پر بھارت کو سرخ جھنڈی دکھا دی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ  کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات پر کسی کو خاص رعایت نہیں دی جا سکتی۔

جیک سلیوان نے کہا کہ امریکہ محض بھارت کے ملوث ہونے پر اس معاملے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ چاہے کوئی بھی ملک ہو امریکہ اپنے اصولوں پر کھڑا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور کینیڈا میں بھارت کے ساتھ سفارتی تنازعے پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔ امریکہ  کینڈین خدشات پر تحقیقات کو قریب سے دیکھ رہا ہے۔

مشیر برائے قومی سلامتی نے کہا کہ سکھ رہنما کے قتل پر کچھ عناصر امریکہ اور کینیڈا میں اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ میں سختی سے امریکہ اور کینیڈا میں اختلافات کی تردید کرتا ہوں۔

Advertisement

جیک سلیوان نے کینیڈا کے ساتھ مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مکمل طور پر کینیڈا کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل اپنے کینیڈین ساتھیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اس معاملے پر ہم بھارت سے بھی رابطے میں ہیں۔ یہ اہم اور سنجیدہ معاملہ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات مکمل ہوں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/09/636409/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/09/636409/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
Next Article
Exit mobile version