Advertisement

بھارت میں مذہبی عدم برداشت؛ مذہبی منافرت کسی صورت قابل قبول نہیں، انتونیو گوتریس

بھارت میں مذہبی عدم برداشت؛ مذہبی منافرت کسی صورت قابل قبول نہیں، انتونیو گوتریس

بھارت میں مذہبی عدم برداشت؛ مذہبی منافرت کسی صورت قابل قبول نہیں، انتونیو گوتریس

انتونیو گوتریس کا بھارت میں مسلمانوں اور مسیحی برادری کے خلاف حالیہ حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی منافرت کسی صورت قابل قبول نہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس جب بھارت میں ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس کے بعد وطن واپس آئے تو پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی صحافی کی جانب سے بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے اقلیتوں کے خلاف حالیہ ظلم وتشدد کے بارے میں سوال کیا گیا۔

سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں کی اور نہ ہی دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے ملاقات کی لیکن ہمارا موقف واضح ہے کہ مذہبی عدم برداشت انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جو مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے عالمی رہنماؤں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت دکھاوے یا بیانات دینے کا نہیں بلکہ عملی اقدامات کا ہے۔ ایسے اقدامات جس کی دنیا کو بہتر بنانے کے لیے ضرورت ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت بے حسی یا خاموش بیٹھنے کا نہیں بلکہ حقیقی اور عملی حل کے لیے اکٹھے ہونے کا وقت ہے۔ یہ وقت بہتر مستقبل کے لیے اقدامات پر سمجھوتہ کرنے کا ہے۔

پریس کانفرنس کے آخر میں انہوں نے حالیہ دنوں میں مراکش اور لیبیا میں ہونے والے واقعات کے حوالے سے کہا کہ اقوام متحدہ امدادی سرگرمیوں کے لیے متحرک ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/09/654554/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/09/654554/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
ہر مزدور کا شکریہ، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، ظہران
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version