Advertisement

مودی سرکار کی دہشت گردانہ پالیسی کی ایک اور حقیقت منظر عام پر آگئی

بھارت کو دہشت گردی کا گڑھ بنا کے، پاکستان پر الزام لگا کر اور بھارتی انتہاپسندوں کی حمایت حاصل کر کے انتخابات جیتنے کا مودی کا آزمودہ بھونڈا منصوبہ ایک بار پھر منظرِ عام پر آگیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق 16 ستمبر کو بارہ مولہ کے اُڑی سیکٹر میں بھارتی فورسز کے دہشت گردوں کے ساتھ انکاؤنٹر میں متعدد افسران اور جوان ہلاک ہوگئے۔

12 ستمبر کو اننت ناگ میں بھی ایسے ہی من گھڑت بھارتی فورسز کے آپریشن کی خبر سامنے آئی تھیں جب کہ فالس فلیگ آپریشن بھارتی ڈرامہ ہے جس کے ذریعے بھارت ایک سے زیادہ اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے۔

بھارت پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگا کر مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

بھارتی انتخابات کے پیش نظر مودی سرکار نے اپنے ہی شہریوں اور فوجی افسران کی بَلی چڑھانا شروع کردی ہے، متعدد ثبوت اور شواہد سے ثابت ہوچکا ہے کہ بھارت ایک بار پھر پلوامہ ڈرامے کو دہرا کر مذموم سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔

عالمی میڈیا کی بھی متعدد رپورٹس اور آڈیو ویڈیو شواہد سے ثابت ہوچکا ہے کہ بھارتی فورسز لائن آف کنٹرول پر دہشت گردی پھیلا کر سیاسی عزائم حاصل کررہا ہے۔

Advertisement

ایسے جھوٹے فیک انکاؤنٹر کرکے اور جھوٹی و من گھڑت خبریں پھلا کر جنگی جنون پیدا کرنا مودی کا پرانا وتیرہ ہے۔

بھارتی میڈیا سے بھی شواہد حاصل ہورہے ہیں کہ کیسے مودی سرکار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کے معاہدے کو منقطع کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

بھارتی حکومت راجوڑی اور اننت ناگ میں بڑھتے ہوئے فسادات پر قابو نا کرپانے کی صورت میں میڈیا اور عوام کے سوالات کا رخ موڑنے کے لیے پاکستان پر الزام تراشی کے اوچھے ہتھکنڈے آزما رہا ہے۔

کچھ دن قبل مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے راجوڑی سیکٹر میں 5 میں بھارتی فوجیوں کا قتل بھی مودی کی اپنے فوجیوں کے خون سے کھیل کر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش تھی۔

بھارت کی یہی کوشش رہی ہے کہ اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹائے اور سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیاں کرکے ایل او سی پر جنگی صورت حال برقرار رکھے۔

تصاویر اور ویڈیو سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے اِس علاقے میں جہاں یہ ڈرامہ رچایا جا رہا ہے، وہاں صورت حال بلکل نارمل ہے اور اس سارے ڈرامے کا مقصد صرف سیز فائر کو توڑنے کا جواز پیدا کر کے پاکستان کے خلاف گھٹیامہم جوئی کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/09/666011/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/09/666011/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version