کینیڈا کے بعد امریکہ میں بھی سکھوں کو بھارت کی جانب سے جان کا خطرہ

کینیڈا کے بعد امریکہ میں بھی سکھوں کو بھارت کی جانب سے جان کا خطرہ
کینیڈا کے بعد امریکہ میں بھی سکھوں کو بھارت کی جانب سے جان کا خطرہ ہونے لگا۔
امریکی میڈیا کے مطابق کینیڈا میں بھارت کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد ایف بی آئی نے معروف امریکی سکھوں کو بھارت کی جانب سے ان کی زندگی کو خطرات سے خبردار کر دیا۔
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مصدقہ شواہد کی بنیاد پر بھارتی حکومت کو ہردیپ سنگھ کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
حیران کن انکشاف کے مطابق بھارت نے کینیڈین سرزمین پر کینیڈین شہری کو قتل کیا۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سکھوں کو بھارت کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے پہلے برطانیہ اور پاکستان میں مشکوک ہلاکتوں اور سکھ کارکنوں کے الزامات اور دعوؤں کا بھی دوبارہ جائزہ لیا گیا۔
کوآرڈینیٹر امریکن سکھ کمیونٹی پرت پال سنگھ کا کہنا ہے کہ میرے دو دیگر ساتھیوں کو ایف بی آئی نے کینیڈین شہری کے قتل کے چند دن بعد بلایا اور بھارت کی سکھ مخالف دہشتگردانہ کارروائیوں سے آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے سکھ رہنما ہرپریت سنگھ کے کینیڈا میں قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے الزام کے بعد دونوں ممالک میں سفارتی جنگ چھڑگئی اور سفراء کو ملک بدر کردیا گیا۔
جسٹن ٹروڈو کے بیان کے ایک روز بعد کینیڈا میں ایک اور سکھ رہنما کو قتل کردیا گیا تھا۔
امریکہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ اور کینیڈا کی انٹیلی جنس ایجنسیز پر مشتمل ’فائیو آئیز‘ نے بھی متعدد شواہد کے ساتھ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/09/706763/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/09/706763/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

