Advertisement

مراکش: زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد تین ہزار کے قریب پہنچ گئی

مراکش

مراکش: زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد تین ہزار کے قریب پہنچ گئی

مراکش  میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد تین ہزار  کے قریب پہنچ گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  مراکش میں خوفناک زلزلے کو پانچ روز گزر گئے اور   مرنے  والوں کی تعداد 2800 سے تجاوز کر گئی   جبکہ    زخمی افراد کی تعداد 5530 سے زائد ہوگئی۔

 امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جمعہ کی رات کو مراکش کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔

زلزلے کا مرکز مراکش شہر سے 75 کلومیٹر دور اطلس کا پہاڑی سلسلہ تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 18.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

 زلزلے سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے ۔متاثرہ افراد کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔

Advertisement

زلزلے سے یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دی گئی تاریخی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں  اور درجنوں عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔

مراکش میں آنے والے  زلزلے کو 1960کے بعد سے اب تک کا سب سے ہلاکت خیز زلزلہ کہا جا رہا ہے۔

اس سے قبل 1960 میں زلزلے سے 12 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/09/753937/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/09/753937/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version