Advertisement

منی پور میں جاری خانہ جنگی مودی سرکار کے کنٹرول سے باہر، 8 افراد ہلاک

منی پور

منی پور میں جاری خانہ جنگی مودی سرکار کے کنٹرول سے باہر، 8 افراد ہلاک

منی پور میں جاری خانہ جنگی مودی سرکار کے کنٹرول سے باہر ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  بھارتی ریاست منی پور میں حالات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے۔گزشتہ روز کوکی اور میٹی قبائل میں جاری تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 18 سے زائد زخمی ہو گئے۔

خونریز تصادم کے واقعات بشنوپور اور چوراچندپور کے اضلاع میں پیش آئے۔

مقامی لوگوں کے مطابق تصادم گزشتہ دو روز سے جاری تھا۔پولیس اور فوج اس دوران خاموش تماشائی بنی رہی۔

منی پور کے وزیر اعلیٰ بیرن سنگھ نے حالات کو سنگین اور نازک ترین قرار دے دیا۔

Advertisement

ڈی جی آسام رائفلز لیفٹیننٹ جنرل پردیپ نائر نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیے۔

لیفٹیننٹ جنرل پردیپ نائر کا کہنا ہے کہ   کوکی اور میٹی قبائل کے پاس بہت بڑی تعداد میں ہتھیار موجود ہیں جس سے سیکیورٹی فورسز کو ناکامی کا سامنا ہے، ماضی میں کبھی ایسی کشیدگی نہیں دیکھی، حالات انتہائی خراب ہیں۔

ریاست منی پور میں گزشتہ چار ماہ سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں 300 سے زائد لوگ ہلاک جبکہ 50 ہزار سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/09/760346/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/09/760346/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version