Advertisement

فلسطینی سفیر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بڑی اپیل کردی

فلسطینی سفیر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بڑی اپیل کردی

فلسطینی سفیر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بڑی اپیل کردی

فلسطینی سفر ریاض منصور نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل کی جانب سے قتل عام کو روکنے کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کردی۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’غزہ میں لاکھوں فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کردیا گیا ہے، لاکھوں فلسطینی بے گھر ہیں اور اسرائیل مزید تباہی کررہا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’کوئی خاندان ایسا نہیں بچا جس نے موت کو گلے نہ لگایا ہو، غزہ میں کئی تو ایسے خاندان ہیں جن کا نام و نشان تک مٹادیا گیا جب کہ کچھ لوگ فلسطینیوں کی نسبت اسرائیلیوں کے لیے درد کیوں محسوس کرتے ہیں‘‘۔

انہوں نے سوال اٹھایا ’’فلسطینیوں کی اموات پرخاموشی کیوں ہے؟ کیا ہمارا رنگ اور قومیت الگ ہے، ہمارے قتل عام پرفوری احساس اور افسوس کیوں نہیں ہوتا؟‘‘

ریاض منصور کہتے ہیں کوئی بھی چیزکسی بھی ملک کوجنگی جرائم کا جوازفراہم نہیں کرسکتی، اسرائیل آسمان سے آگ برسا رہا ہے اور کوئی بھی فلسطینی اپنی زمین پرمحفوظ نہیں۔ تمام لوگوں سے گزارش ہے فلسطینیوں سے متعلق الفاظ کا درست استعمال کریں۔

فلسطینی سفیر نے کہا کہ عالمی برادری سے اپیل کرتا ہوں اسرائیلی دہشت گردی بند کرائی جائے، غزہ کی پٹی میں 16 سال کی طویل ناکہ بندی ہے۔ مصائب اور تمام مشکلات کے باوجود فلسطینی اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا ’’اپیل کرتا ہوں اسرائیل کی جانب سے قتل عام کو روکنے کے لیے ووٹ دیں، اپیل کرتا ہوں اسرائیل کے پاگل پن کو روکنے کے لیے ووٹ دیں۔ جنرل اسمبلی کے پاس موقع ہے انصاف کا انتخاب کریں، انتقام کا نہیں‘‘۔

Advertisement

فلسطینی سفیر نے مزید کہا کہ قانون کا دفاع کرنے کا انتخاب کریں، خلاف ورزی کا جواز پیش نہ کریں، جنرل اسمبلی سے اپیل ہے امن کاانتخاب کریں، مزید جنگوں کا نہیں۔ دہائیوں میں دیکھے گئے بدترین دوہرے معیار کو ختم کرنے کے لیے ووٹ دیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/119822/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/119822/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version