Advertisement

غزہ؛ اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کے عملے کے 9 افراد ہلاک

غزہ؛ اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کے عملے کے 9 افراد ہلاک

غزہ؛ اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کے عملے کے 9 افراد ہلاک

غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں تیزی آگئی ہے جب کہ حالیہ حملے میں پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کے 9 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے حالیہ حملے میں اقوام متحدہ کے ادارے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کے 9 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی پر اقوام متحدہ کا ہیڈکوارٹر اسرائیلی حملوں میں تباہ ہوگیا ہے۔

ادارے کی کمیونیکیشن کی ڈائریکٹر جولیٹ ٹوما کہتی ہیں ’’ایسے حالات میں شہریوں کا تحفظ سب سے اہم ہے، انہیں جنگی قوانین کے مطابق تحفظ دیا جانا چاہیے‘‘۔

ان کا کہنا ہے کہ حملوں میں اقوام متحدہ کے عملے کو ان کے گھروں میں ہلاک کیا گیا جب کہ اسرائیلی حملوں کے بعد ادارے کے 18 اسکولوں کو پناہ گاہوں میں تبدیل کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بمباری میں اسکولوں کو کافی نقصان پہنچا ہے اور غزہ شہر میں ان کے ہیڈ کوارٹر کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ حماس اور اسرائیل کےدرمیان شدید جھڑپیں پانچویں روز میں داخل ہوگئی ہیں، اس دوران اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی سخت کردی گئی ہے جب کہ بجلی اور پانی سمیت اشیائے خوردونوش کی رسد بھی بند کردی ہے۔

Advertisement

اسرائیل افواج کی جانب سے مسلسل رہائشی عمارتوں، اسپتالوں اور اسکولوں کو بمباری کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے وحشیانہ بمباری میں 140 بچوں سمیت 1078 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد 5184 سے تجاوز کرگئی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/146843/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/146843/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں خاک میں مل گئیں، قطری وزیراعظم
امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی
اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے ، سعودی ولی عہد
11 ستمبر کے حملوں کو 24 سال مکمل،امریکی پالیسیوں پرکیااثرات مرتب ہوئے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version