اسپین کا غزہ کے لیے ایک ملین یورو کے اضافی پیکج کا اعلان

اسپین نے غزہ کے لیے ایک ملین یورو کے اضافی پیکج کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے وزیر خارجہ خوسے مانویل نے دارالحکومت میڈرڈ میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسپین 1.06 ملین یورو کی امداد غزہ کو بھیجنے کے لیے تیار ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مزید امداد بھی بھیجے گا۔
انہوں نے کہا ’’ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ امداد غزہ کی شہری آبادی تک پہنچ جائے اور اسپین انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنی کوششیں جاری رکھے گا‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں پر اسرائیلی درندوں کے وحشیانہ ظلم و بربریت پر پوری دنیا سراپا احتجاج
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مستقبل میں اسپین ضرورت کے مطابق پیکجز بناکر غزہ میں امداد بھیجے گا۔
واضح رہے کہ اسپین نے اس سال پہلے ہی فلسطینیوں کی براہ راست مدد کے لیے 8 ملین یورو کا پیکج رکھا تھا جب کہ پیکج میں اضافہ کرتے ہوئے 1 ملین یورو کی امداد حالیہ تنازعہ کے پیش نظر بھیجی جارہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/183740/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/183740/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

