چین سے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

چین سے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین کی ایک نیوکلئیر آبدوز اپنے ہی بچھائے گئے جال میں پھنس کر ڈوب گئی جس میں چینی بحریہ کے 55 اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ یلو سی میں پیش آیا، تاہم تائیوان کی جانب سے آبدوز حادثے تردید کی گئی ہے، چینی بحریہ کی آبدوز کی شناخت ”093-417“ کے طور پر کی گئی ہے اور کہا گیا کہ 21 اگست کو آبدوز میں تباہ کن خرابی پیدا ہوئی جس سے عملہ دم گھٹنے کا شکار ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شنگھائی کے شمال میں شانڈونگ صوبے کے قریب اپنی ہی افواج کے ذریعے نصب کردہ سمندری جال میں آبدوز کے پھسنے کے بعد اس میں آکسیجن ختم ہو گئی تھی، مرنے والوں میں کپتان اور 21 افسران شامل ہیں۔
سب میرین سمندر کی تہہ میں لنگر انداز رکاوٹ سے ٹکرائی، جسے چینی بحریہ نے امریکی اور اس کے اتحادیوں آبدوزوں کو پھنسانے کے لیے نصب کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/243473/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/243473/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News