Advertisement

شام کے ملٹری کالج پر ڈرون حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک

شام

شام کے ملٹری کالج پر ڈرون حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک

شام کے ملٹری کالج پر ڈرون حملے میں  100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الااقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  شامی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ دہشتگردانہ حملے  کے لیے ڈرون کا استعمال کیا گیا جس میں فوجیوں  اور سویلینز کی بڑی تعداد جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔

شامی وزیر صحت  نے بتایا کہ  صوبہ حمص میں ایک فوجی کالج گریجویشن تقریب کے دوران ڈرون حملے میں کم از کم 100 افراد ہلاک اور 240 زخمی ہو گئے۔

وزیر صحت حسن الغباش نے سرکاری ٹیلی ویژن  پر کم اعداد و شمار بتائے کہ 80 افراد ہلاک ہوئے جن میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ  متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

Advertisement

فوری طور پر کسی بھی دہشتگرد تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

شام کی فوج نے اس سے قبل کہا تھا کہ دھماکہ خیز مواد سے لدے ڈرونز نے جمعرات کو تقریب کے اختتام پر اسے نشانہ بنایا۔

ایک بیان میں فوج نے اس حملے کے لیے ’معروف بین الاقوامی افواج  کے حمایت یافتہ‘جنگجوؤں پر الزام لگایا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/284515/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/284515/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version