Advertisement

فرانسیسی اسپائیڈر مین فلسطینی عوام کے حق میں امن کا پیغام لیے ٹاور پر چڑھ گیا

اسپائیڈر مین

فرانسیسی اسپائیڈر مین فلسطینی عوام کے حق میں امن کا پیغام لیے ٹاور پر چڑھ گیا

فرانسیسی اسپائیڈر مین فلسطینی عوام کے حق میں امن کا پیغام لیے ٹاور پر چڑھ گیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی کوہ پیما ایلین رابرٹ جنہیں اسپائیڈرمین کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ پیرس میں ٹور ہیکلا فلک بوس عمارت پر چڑھ گیا۔

فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں 48 منزلہ فلک بوس عمارت پر چڑھنے والے ایلین رابرٹ نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کی فوری ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج میں امن کی حمایت کے لیے عمارت پر چڑھ رہا ہوں، کوشش کر رہا ہوں کسی ایک فریق کا ساتھ نہ دوں، میں صرف فریقین کے درمیان امن کا خواہش مند ہوں۔

ایلین رابرٹ نے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ میز پر بیٹھ کر امن معاہدوں پر بات کریں۔

Advertisement

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے جس میں 1873 بچوں اور 1023 خواتین سمیت 4651 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

فلسطینی وزیر اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بمباری سے 400 فلسطینی شہید ہوئے۔

فلسطینی میڈیا  نے اسرائیلی بربریت کو اب تک کی بدترین بمباری قرار دے دیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/306824/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/306824/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
Next Article
Exit mobile version