افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

افغانستان کے صوبہ ہرات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 8 تھی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔
واضح رہے تین ہفتے قبل بھی افغانستان میں شدید زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں چار ہزار کے قریب افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو چکے تھے، جبکہ زندہ جان کے ضلع میں کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/332664/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/332664/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

