خالصتان تحریک کا مظلوم فلسطینیوں کے لیے 21 ہزار ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان

خالصتان تحریک کا مظلوم فلسطینیوں کے لیے 21 ہزار ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان
خالصتان تحریک کے معروف رہنما اور سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے) کے بانی گرپتونت سنگھ پنن نے مظلوم فلسطینیوں کے لیے 21 ہزار ڈالرعطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خالصتان تحریک کے معروف رہنما گرپتونت سنگھ کا کہنا ہے کہ میں دنیا میں بسنے والے لوگوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ انسانیت کے ناطے فلسطینی عوام کے لیے گھروں سے باہر آئیں اور ان کی مدد کری۔
انہوں نے کہا کہ سکھ کمیونیٹی اس مشکل وقت میں فلسطینیوں کے ساتھ ہیں جب کہ فلسطینی عوام بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسپین کا غزہ کے لیے ایک ملین یورو کے اضافی پیکج کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ ہم فلطینیوں کے دکھ کو سمجھ سکتے ہیں کیونکہ ہم بھی بھارت کے ہاتھوں نسل کشی کا شکار ہیں، سکھ کمیونیٹی فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
گرپتونت سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر بھارت میں جشن منایا گیا جب کہ انتہا پسندانہ ہندو نے اسرائیل کا ساتھ دیا۔
دوسری جانب اسپین نے غزہ کے لیے ایک ملین یورو کے اضافی پیکج کی امداد کا اعلان کیا ہے جب کہ اس سے قبل 8 ملین یورو کے پیکج کا اعلان کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/340742/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/340742/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

