فلسطین پر اسرائیلی حملے وحشیانہ اور جارحیت ہے، ترک صدر

فلسطین پر اسرائیلی حملے وحشیانہ اور جارحیت ہے، ترک صدر
ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی حملے وحشیانہ اور جارحیت ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کہتے ہیں غزہ پر اسرائیلی حملے اپنے دفاع کی دہلیز کو عبور کرچکے ہیں۔
ترک صدر کا کہنا تھا غزہ میں اسرائیل ظلم، بربریت اورقتل عام کررہا ہے جب کہ مغربی ممالک بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کررہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کا مجوزہ دورہ منسوخ کر دیا
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک اس لیے خاموش ہیں کیونکہ بہایا جانے والا خون مسلمانوں کا ہے اور مغربی ممالک تحمل کا مظاہرہ کرنے کے بجائے اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں۔
ترک صدر نے مزید کہا کہ کوئی توقع نہ رکھے کہ ترکیہ فلسطینیوں پرتشدد کے خلاف خاموش رہے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ترک صدر نے اسرائیل کے مجوزے دورے سے انکار کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔
رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو پائیدار امن کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے اور عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر حملے روکنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/386357/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/386357/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

