Advertisement

غزہ بچوں کا قبرستان بن چکا ہے، یونیسیف

یونیسیف

غزہ بچوں کا قبرستان بن چکا ہے، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف غزہ کو بچوں کا قبرستان  قرار دے دیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ غزہ بچوں کا قبرستان بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے جبکہ اسرائیلی بمباری سے 940 بچے  ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا غزہ میں ہر روز 420 سے زائد بچے اسرائیلی بمباری سے شہید یا زخمی ہو رہے ہیں۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں بچے نہ صرف فضائی حملوں کی وجہ سے بلکہ ضروری طبی امداد کی کمی کی وجہ سے بھی مر رہے ہیں۔ بچوں میں پانی کی کمی ایک بڑھتا ہوا خطرہ ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بچوں کے خلاف  بڑے پیمانے پر سنگین خلاف ورزیوں کے ساتھ یہ تعداد  تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 3400 سے زائد فلسطینی بچے  شہید اور 6300 سے زائد بچے زخمی ہو چکے ہیں۔

یونیسیف نے غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/428427/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/428427/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version