Advertisement

حماس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مزید دو یرغمالی خواتین کو رہا کردیا

حماس

حماس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مزید دو یرغمالی خواتین کو رہا کردیا

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مزید دو یرغمالی معمر اسرائیلی خواتین کو رہا کردیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق دو امریکی شہریوں کو رہا کرنے کے بعد حماس نے مزید دو معمر خواتین کو رہا کر دیا۔

حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  قطر اور مصر کی ثالثی میں مزید دو خواتین کو رہا کردیا گیا ہے۔

رہا کئی گئیں   دونوں معمر خواتین 79 سالہ نوریت کوپر اور 85 سالہ یوشیوڈ لیفشٹز کا تعلق اسرائیل سے ہے۔دونوں خواتین کو انٹرنیشنل ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کیا گیا۔

حماس  نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ دشمن نے ان کو قبول کرنے سے انکار کیا اور ہمارے قیدیوں کے معاملے کو نظر انداز کیا اس کے باوجود اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ حماس نے گزشتہ 3 روز میں 4 خواتین کو رہا کیا ہے۔

رہا ہونے والی خواتین کورفح باڈر کراسنگ سے اسرائیلی ہیلی کاپٹر کے ذریعے تل ابیب کے میڈیکل سینٹر لے جایا گیا۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں اور غزہ کی پٹی کے محاصرے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث خوراک، پانی، دوائیوں کی قلت اور بجلی کی عدم فراہمی سے فلسطینی شہری شدید مشکلات کا شکارہوگئے ہیں۔

غزہ میں اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے ریلیف اینڈ ورکس کے شیلٹر کی ڈائریکٹر راویہ حلس نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بمباری کی صورت میں المناک صورتحال پر درد ناک اپیل کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں المناک صورتحال ہے، کوئی لفظ بیان نہیں کر سکتا، غزہ کو بچایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی پناہ گاہوں میں خوارک، پانی اور بجلی نہیں، لوگ کسی ایسے کے منتظر ہیں جو انہیں خوارک اور پانی دے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/464328/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/464328/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version