Advertisement

اسرائیل بمباری میں سفید فاسفورس استعمال کررہا ہے، ہیومن رائٹس واچ کی تصدیق

سفید فاسفورس

اسرائیل بمباری میں سفید فاسفورس استعمال کررہا ہے، ہیومن رائٹس واچ کی تصدیق

ہیومن رائٹس واچ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل  بمباری میں سفید فاسفورس استعمال کررہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  ہیومن رائٹس واچ نے تصدیق  کی ہے کہ اسرائیل نے غزہ اور لبنان میں بمباری میں سفید فاسفورس کا استعمال کیا۔

ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  ادارے نے تصدیق شدہ ویڈیو اور گواہوں سے بات چیت کی بنیاد پر تصدیق کی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے مزید کہا کہ  اسرائیل کی جانب سے غزہ سٹی کی بندرگاہ اورلبنان سرحد کے ساتھ دو مقامات پر توپ خانے سے سفید فاسفورس فائر کیے جانے کی تصدیق موجود ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے خبردار کیا کہ اسرائیل کی جانب سے  سفید فاسفورس کے استعمال سے سنگین اور طویل مدتی زخموں کا خطرہ لاحق ہے۔

Advertisement

ہیومن رائٹس واچ  کا کہنا ہے کہ سفید فاسفورس خوفناک جلنے کا سبب بنتا ہے۔ بین الاقوامی قوانین کے مطابق سفید فاسفورس کا استعمال غیر قانونی ہے۔

واضح رہے کہ سفید فاسفورس ایک انتہائی آتش گیر کیمیکل ہے جو بعض اوقات فوج کی طرف سے علاقوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے  اور یہ لوگوں کو بری طرح جلا  دیتا ہے۔

جب اسے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے تو یہ انتہائی خطرناک ہوتا ہے  خاص طور پر اگر اسے آبادی والے علاقے والے علاقوں میں استعمال کیا جائے۔

اسرائیل کی مسلح افواج نے 2008-2009 کے دوران غزہ پر حملے کے دوران سفید فاسفورس کو دھوئیں کی ڈھال کے طور پر استعمال کیا تھا۔

انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے اس وقت جنگی جرائم کا الزام لگایا تھا۔ فوج نے 2013 میں کہا تھا کہ وہ اس کیمیکل کا بطور کیموفلاج استعمال مرحلہ وار ختم کر دے گی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ میں سفید فاسفورس پر مشتمل ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں فی الحال آگاہ نہیں ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/477568/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/477568/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version