Advertisement

کینیڈا بھارت کشیدگی، کینیڈا کا 41 سفارتکار واپس بلانے کا اعلان

کینیڈا

کینیڈا بھارت کشیدگی، کینیڈا کا 41 سفارتکار واپس بلانے کا اعلان

کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی کشیدگی شدت اختیارکر گئی ہے، کینیڈا نے بھارت سے اپنے 41 سفارتکار واپس بلانے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی وزیرخارجہ میلان جولی نے بتایا کہ 20 اکتوبر کو بھارتی حکام نے 21 کینیڈین سفارتکاروں اور ان کے اہلخانہ کو سفارتی استثنیٰ ختم ہونے سے متعلق باضابطہ طور پرآگاہ کر دیا ہے۔

 بھارت اور کینیڈا کے درمیان تعلقات  میں کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب کینیڈین وزیر اعظم  جسٹن ٹروڈو نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

کینیڈا نے  ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس کی تحقیقات میں بھارتی ایجنسی اور سفارتکاروں کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد کی بنا پر ایک بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کردیا تھا، بعد ازاں انکشاف ہوا کہ وہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا افسرتھا۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل اور پانچ ملکی خفیہ تحقیقاتی ایجنسی ’فائیو آئیز‘ نے  بھی ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس میں بھارت کے براہ راست ملوث  ہونے کی تصدیق کی تھی۔

Advertisement

کینیڈا نے ہردیپ سنگھ  نجر قتل کے معاملے پر بھارت کے خلاف امریکہ، برطانیہ، اردن اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک کی حمایت حاصل کرلی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/523477/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/523477/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version