اسرائیل فلسطین جنگ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا

اسرائیل فلسطین جنگ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا
اسرائیل اور فلسطین جنگ کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اس سے قبل اتوار کو اسرائیل اور فلسطین جنگ کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس ہوا تھا۔
اسرائیل پر حماس کے حملوں کے ایک روز بعد ہوئے اس اجلاس میں اراکین کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے تھے جس کے بعد بند کمرہ ہنگامی اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا۔
اجلاس میں نہ باضابطہ قرارداد پیش ہو سکی تھی اور نہ ہی مشترکہ اعلامیہ یا بیان جاری ہو سکا تھا۔
امریکا کی جانب سے رکن ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ اسرائیل پر حماس کے حملے کی مذمت تاہم امریکی اور اسرائیلی مطالبے اور دباؤ کے باوجود کئی اراکین نے حماس کے حملوں کی مذمت نہیں کی۔
واضح رہے کہ حماس کے طوفان الاقصیٰ آپریشن میں اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 1200 سے زائد ہوگئی جبکہ غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1100 تک پہنچ گئی اور 5 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔
اسرائیلی افواج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے۔اسرائیلی افواج بلاامتیاز رہائشی عمارتوں، خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنارہی ہیں جس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/586938/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/586938/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

