Advertisement

بھارتی سپریم کورٹ کا ہم جنس پرستوں کی شادی قانونی قرار دینے سے انکار

بھارتی سپریم کورٹ

بھارتی سپریم کورٹ کا ہم جنس پرستوں کی شادی قانونی قرار دینے سے انکار

بھارتی سپریم کورٹ  نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے ہم جنس پرستوں کی شادی  کو قانونی قرار دینے سے انکار کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے 10 روز کی طویل سماعتوں کے بعد 11 مئی کو اس کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

بھارتی سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی جبکہ اس قانون کے حوالے سے حکومت نے اس درخواست کی مخالفت کی تھی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں اسے قانونی تسلیم کرنے سے انکار کیا اور اس پر قانونسازی کی بھی ہدایت کی۔

حکومت ہم جنس پرستوں کو حقوق اور سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک کمیٹی قائم کرے گی جو ان چیزوں کا جائزہ لے گی۔

Advertisement

عدالت نے کہا کہ ہم قانون نہیں بناسکتے لیکن اس کی تشریح کرتے ہوئے اسے مؤثر بناسکتے ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ ہم جنس پرستوں کا معاملہ دیہی یا شہری کا نہیں، لوگ ہم جنس ہوسکتے ہیں چاہے ان کا تعلق کسی گاؤں یا شہر سے ہو، صرف انگریزی بولنے والا یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ وہ ہم جنس پرست ہے یہ ایک کھیتوں میں کام کرنے والی کوئی عورت بھی ہوسکتی ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ہم جنس پرستوں کی شادیوں کو قاعدے کے طور پر قبول نہیں کیا جاسکتا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/602133/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/602133/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version