Advertisement

ترک وزیر خارجہ کی قطری ہم منصب سے ملاقات، غزہ کی صورتحال پر گفتگو

ترک وزیر خارجہ

ترک وزیر خارجہ کی قطری ہم منصب سے ملاقات، غزہ کی صورتحال پر گفتگو

ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نے قطری  وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی  سے  ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر گفتگو کی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  دوحہ میں ترک وزیرخارجہ حقان فیدان کی قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات ہوئی۔

قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ  قطر غزہ پر اجتماعی سزا کی پالیسی کی مذمت کرتا ہے۔3 ملین سے  زیادہ فلسطینیوں کو ان کی بنیادی ضروریات سے محروم کر دیا گیا ہے۔

شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی  کا کہنا تھا کہ  یرغمالیوں کے  لیے مذاکرات جاری ہیں۔ غزہ میں پرامن حل تک پہنچنے کا واحد راستہ مواصلاتی ذرائع کو آزاد کرنا ہے۔

انہوں نے  اسرائیل  کی غزہ پر بمباری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی  قرار دیتے ہوئے کہا کہ   قطر محصور علاقے میں بحران کو کم کرنے کے لیے ترکی اور علاقائی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

Advertisement

اس موقع پر    ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ   اسرائیل اور حماس کے تنازعے کو حتمی طور پر حل کرنا ہی اس بحران سے واپسی کا واحد راستہ ہے۔ آج ہم اس موڑ پر ہیں  کہ یا تو ہم دیرپا امن تک پہنچ جائیں گے یا پھر عالمی جنگ چھڑ جائے گی۔

حقان فیدان نے کہا کہ  وہ ممالک جو اسرائیل کو اپنے جرائم جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں وہ  اس تباہی کے ذمہ دار ہیں۔ اسرائیل کو یہ سمجھنا چاہیے کہ اسے تشدد کے ساتھ امن اور سلامتی حاصل نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل حماس جنگ کا واحد حل یہ ہے کہ 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/657713/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/657713/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version