اسرائیل نے ایک اور اسپتال تباہ کرنے کی دھمکی دے دی

اسرائیل نے ایک اور اسپتال تباہ کرنے کی دھمکی دے دی
جنگی جنون میں انسانیت بھول جانے والے اسرائیل نے ایک اور اسپتال تباہ کرنے کی دھمکی دے دی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں زخمیوں سے بھرے ایک اسپتال پر بمباری کے بعد اب القدس اسپتال کو بھی تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم نے اسرائیلی دھمکی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ القدس اسپتال خالی کرنے کے مبینہ احکامات پریشان کن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریضوں سے بھرے اسپتال کو محفوظ طریقے سے خالی کرنا ممکن نہیں ہے، عام شہریوں اور مریضوں کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل غزہ کے ایک اسپتال پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں 500 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا تھا کہ اسرائیلی طیاروں نے اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں طبی عملہ، مریض اور پناہ لیے ہوئے عام شہری شہید ہوئے تھے۔
دوسری جانب فلسطینی میڈیا کا کہنا تھا کہ غزہ اسپتال پر حملے میں شہادتوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے۔
ترجمان شہری دفاع نے اسے کھلا قتل عام قرار دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ہر طرف جسموں کے ٹکڑے ، بچوں اور خواتین کی سربریدہ لاشیں ہیں۔ اس حملے کے بعد ایسی صورتحال سے نمٹنے کے قابل نہیں ہیں۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے اسپتال پر فضائی حملے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/670546/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/670546/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News