بھارت میں اسلاموفوبیا عروج پر، انتہا پسند ہندوؤں کے اسرائیل کو غزہ میں قتل عام کے مشورے

بھارت میں اسلاموفوبیا عروج پر، انتہا پسند ہندوؤں کے اسرائیل کو غزہ میں قتل عام کے مشورے
بھارت میں اسلاموفوبیا عروج پر پہنچ چکا ہے جس کی مثال بھارتی الیکٹرونک و سوشل میڈیا پر دیکھی جاسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے ظالم اور قابض اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے اس واقعے کو بھی مسلمانوں کے خلاف استعمال کرنا شروع کردیا۔
سوشل میڈیا پر اسلامو فوبیا کا شکار انتہا پسند ہندوؤں کے اسرائیل کو غزہ میں قتل عام کے مشورے دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
بھارتی صحافی نے لکھا کہ اسرائیل کو چاہیئے دنیا بھر سے مسلمانوں کو نیست و نابود کردے۔
میجر ریٹائرڈ گورو آریہ نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین تنازعے کا واحد حل فلسطین اور مسلمانوں کا مکمل خاتمہ ہے۔
آدتیہ راج کول نے کہا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ حماس کا نام و نشان مٹا دے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انتہاپسند مودی سرکار نے اسرائیل کی مکمل حمایت اور جنگی تعاون کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی حکومت و میڈیا پروپیگنڈہ کر رہا ہے کہ اسرائیل کی طرح بھارت بھی دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔
ایک تجزیہ نگار نے کہا کہ بھارتی حکومت کو جنگ سے متاثرہ لوگوں سے کوئی دلچسپی یا ہمدردی نہیں، اس کا مقصد صرف مسلمانوں کی کردار کشی کرنا ہے۔
بھارت کی سفارتی قلابازیاں اور خود غرضی پر مبنی حکومتی پالیسیاں عکاس ہیں کہ بھارت مغرب کا ایک انتہائی ناقابل اعتماد اتحادی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/673692/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/673692/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

