نیپال؛ ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی کے بعد کرفیو نافذ

نیپال؛ ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی کے بعد کرفیو نافذ
نیپال کے جنوب مغربی شہر نیپال گنج میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے تقریباً 400 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں واقع نیپال گنج میں منگل کی دوپہر سے غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہندو نوجوان نے مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈٰیا پر ایک اسٹیٹس پوسٹ کیا جس کے بعد شہر میں تنازع کھڑا ہوگیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹس کے بعد مسلمانوں نے حکومتی دفتر کے اندر احتجاج کیا اور سڑکوں پر ٹائر جلانے کے بعد راستے بند کردیے۔
بعد ازاں منگل کو ہندو برادری کی جانب سے نکالی گئی ریلی پر پتھراؤں کیا گیا جس کے نتیجے میں چند افراد زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس چیف سنتوش راٹھور کا کہنا ہے کہ کرفیو کے دوران لوگوں کو گھروں سے نکلنے یا گروپ کی شکل میں جمع ہونے کی اجازت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بدھ کی صبح سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے جب کہ پولیس افسران شہر میں گشت کررہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/687332/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/687332/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

