Advertisement

امریکی گولہ بارود لانے والا پہلا طیارہ اسرائیل پہنچ گیا

اسرائیل

امریکی گولہ بارود لانے والا پہلا طیارہ اسرائیل پہنچ گیا

حماس  کے خلاف جنگ میں اسرائیلی مدد کے لیے  امریکی گولہ بارود لانے والا پہلا طیارہ اسرائیل پہنچ گیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی افواج کے ترجمان  نے تصدیق کی ہے کہ  امریکی گولہ بارود لانے والا پہلا طیارہ اسرائیل پہنچ گیا  ہے۔

 اسرائیلی افواج کے ترجمان   نے کہا کہ  ہم اس مشکل دور میں امریکا کے اسرائیل کی حمایت اور مدد کے شکر گزار ہیں ۔

دوسری جانب  امریکی طیارہ بردار بحری جہاز  بھی مشرقی بحیرہ روم میں پہنچ گیا  ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کے بحیرہ روم میں پہنچنے کی تصدیق کردی  ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ حماس کے طوفان الاقصیٰ آپریشن میں اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 1200  تک پہنچ گئی  ہےجبکہ غزہ پر 4 روز سے جاری وحشیانہ اسرائیلی بمباری میں 140 بچوں سمیت 850  سے زائد  فلسطینی  بھی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے مسلسل رہائشی عمارتوں، اسپتالوں اور اسکولوں کو بمباری کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے اقوام متحدہ کے ادارہ  برائے فلسطین  کے  ہیڈ کوارٹرز کو  بھی نقصان پہنچا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ  برائے فلسطین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے کم از کم 18 عمارتوں  بشمول بے گھر شہریوں کو پناہ دینے والے اسکولوں کونقصان پہنچا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/761862/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/761862/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version