حماس سعودی عرب اور اسرائیل تعلقات کو سبوتاژ کرنا چاہتی تھی، بائیڈن کا دعویٰ

حماس سعودی عرب اور اسرائیل تعلقات کو سبوتاژ کرنا چاہتی تھی، بائیڈن کا دعویٰ
امریکی صدر جوبائیڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس سعودی عرب اور اسرائیل تعلقات کو سبوتاژ کرنا چاہتی تھی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ حماس کو پتا تھا کہ وہ جلد ہی سعودی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر اس معاملے پر بات کرنے والے تھے۔
بائیڈن نے تصدیق کی کہ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں زمینی جنگ چھیڑنے کے عمل کو ملتوی کرے تاکہ مذاکرات کے نتیجے میں مزید یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہوسکے۔
دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے ٹیلی فونک رابطے میں غزہ کی صورتحال سمیت مسئلہ فلسطین کے حل کے حوالے سے گفتگو کی ۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر اور کینڈین وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر خطے میں امن اور سلامتی کو ممکن نہیں بنایا جاسکتا اس لیے ضروری ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کرکے مسئلے کا منصفانہ حل نکالا جائے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ سمیت دیگر علاقوں میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کو مسترد کرتے ہیں اور غزہ سے لوگوں کی زبردستی بے دخلی کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے جس میں 1524 بچوں سمیت 4137 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اسرائیل نے غزہ اور مغربی کنارے کے رہائشی علاقوں اور مذہبی مقامات پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
اسرائیلی بمباری میں اسپتالوں اور ایک چرچ کے بعد اب ایک تاریخی مسجد العمری الکبیر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں مسجد شہید ہوگئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/791926/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/791926/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

