امریکہ: 71سالہ مالک مکان کا مسلمان خاندان پر حملہ، چھ سالہ بچہ جاں بحق

امریکہ: 71سالہ مالک مکان کا مسلمان خاندان پر حملہ، چھ سالہ بچہ جاں بحق
امریکہ میں 71سالہ مالک مکان نے مسلمان خاندان پر حملہ کرکے چھ سالہ بچے کو قتل کردیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الینوائے کے ایک ٹاؤن میں 71 سالہ مالک مکان نے چھ سالہ مسلمان بچے کو چھری کے وار سے قتل کردیا ۔
جوزف زوبا نے 6 سالہ مسلمان بچے کو خنجر کے 26 وار کر کےقتل کیا جبکہ بچے کی ماں شدید زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق وحشیانہ حملے میں دونوں متاثرین کو مسلمان ہونے پر نشانہ بنایا گیا۔ قاتل نےمشرق وسطیٰ میں جاری تنازعہ کی بنا پر حملہ کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل نے دروازے پر دستک دی اور بچےکی ماں پر حملہ کردیا۔ بچے کی ماں نے بھاگنا چاہا تو قاتل نے بچے پر حملہ کردیا۔
پولیس نے قاتل پر مسلمان بچے کو چھرا گھونپنے اور نفرت انگیزی کا الزام عائد کیا ہے ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/847759/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/10/847759/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

